کے الیکٹرک کا عملہ اپنے ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، پاسبان
اووربلنگ کی درخواستیں لینے سے انکار، عدالت سے رجوع کرنے کا مشورہ،، اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں
جمعہ 5 فروری 2016 20:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) پاسبان پاکستان کے نائب صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ اپنے ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں۔ وہ پاسبان ضلع وسطی کے رہنماؤں خالد درانی، ابرار حسین، بشیرخان، جمعہ خان و دیگر کے ہمراہ پاسبان کے عوامی شکایتی کیمپ،پاورہاؤس چورنگی میں جمع کرائی گئی درخواستوں کے ہمراہ K-Electricپاور ہاؤس اسٹیشن، نارتھ کراچی کے افسران سے ملاقات کرنے پہنچے تو سیکوریٹی افسررضوان نے انتہائی ناروا سلوک اور حملہ کرنے کی کوشش کی اورجی ایم سے ملاقات کرانے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ پاسبان کا عوامی شکایت کیمپ لگانے کا مقصدکے الیکٹرک کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنا تھا کیونکہ نارتھ کراچی جیسے وسیع علاقے میں لاکھوں شہری ایوریج اور زائد بلنگ کی شکایت درج کرانے کیلئے کے الیکٹرک کے آئی بی سی دفتر کی سہولت سے محروم ہیں۔(جاری ہے)
جب پاسبان رہنما شہریوں کی درخواستیں جمع کرانے گئے تو پاور ہاؤس دفتر کے سیکوریٹی افسررضوان نے کہا کہ اوور بلنگ کی شکایت درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کریں ہم درخواستیں نہیں لیں گے جبکہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں تھی ۔
جس پر پاسبان رہنماؤں و دیگر صارفین نے پر زور احتجاج کیا ۔ اسی دوران وہاں پولیس افسرصفدر تشریف لائے اور کے الیکٹرک کے دفتر میں لے کر جانے یقین دہانی کرائی کہ آپ کی ملاقات کرادی جائے گی لیکن کے الیکٹرک کے کسی افسر نے ملاقات نہیں کی ۔ بعد ازاں رینجرز کے اقبال صاحب تشریف لائے اور ہمارا موقف سنا اورپاسبان رہنماؤں کو کے الیکٹرک کے دفتر میں لے گئے ۔ کے الیکٹرک کے سیکوریٹی افسر رضوان نے کسی متعلقہ افسر سے ملوانے کی بجائے خود ہی بات کی جب پاسبان رہنماؤں کی جانب سے صارفین کا موقف پیش کیا گیا تو رضوان نے دھمکی کہ میں تمہیں بعد میں دیکھ لوں گا اور مارنے اور ہراساں کرنے کی کوشش اور کہا کہ میں تمہارا بندوبست بعد میں کروں گا ۔ جس پر پاسبان رہنما نے تھانہ اجمیر نگری میں پولیس سے تحفظ فراہم کرنے اور کے الیکٹرک کے سیکوریٹی افسر رضوان کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست جمع کرادی اور بعد ازاں آن لائن ایف آئی آر بھی درج کرادی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.