’’جائیدادوں کا بہترین معاوضہ مل رہا ہے، شکریہ شہبازشریف‘‘
اراضی مالکان کا وزیراعلیٰ اور ادائیگی کے تیز رفتار نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار
جمعہ 5 فروری 2016 19:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے اراضی مالکان نے اپنی جائیدادوں کیلئے بہترین اور مارکیٹ ریٹ سے زیادہ معاوضہ ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی قیادت میں ہمیں اپنی اراضی کے عوض بہت اچھا معاوضہ دیا جا رہا ہے اور ادائیگی مراکز میں آپ کی سیاسی و انتظامی ٹیم ہرممکن تعاون کر رہی ہے جس پر ہم آپ کے دلی شکرگزار ہیں۔
اراضی مالکان نے ان خیالات کا اظہار آج اس وقت کیا جب وزیراعلیٰ نے انجینئرنگ یونیورسٹی، ٹھوکر نیاز بیگ اور گورنمنٹ کالج گراؤنڈ، جین مندر کے ادائیگی مراکز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بیک وقت براہ راست رابطہ کرکے ادائیگی کے عمل کا جائزہ لیا اور اراضی مالکان سے براہ راست گفتگو کی۔(جاری ہے)
ادائیگی مراکز میں موجود اراضی مالکان احمد حسن، نعیم احمد اور دیگر نے وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین نہیں آ رہا کہ اتنی شفافیت اور برق رفتاری سے معاوضے کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔
بلاشبہ آپ نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ بہترین کام ہو رہا ہے اور ہم اچھا معاوضہ ملنے پر بہت خوش ہیں۔ جس پر وزیراعلیٰ نے اراضی مالکان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کے اس منصوبے کیلئے سب مل کر کام کر رہے ہیں اور اراضی مالکان کو ان کی پائی پائی ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.