گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا دوسرا روز، ریلیوں کی دھمکی بھی آگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 19:31

لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) ملک بھر میں دوسرے روز بھی گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال رہی جس سے مال کی نقل و حمل معطل رہی ، ہڑتال گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی نمائندہ تنظیم” یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ آلائنس پاکستان “ کی اپیل پر کی گئی ہے اور مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹرنسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ٹرکوں پر ٹوکن کے ساتھ 100فیصد انکم ٹیکس،16فیصد سروسز ٹیکس ختم کرکے افغانی گاڑیوں کو پشاور کے علاوہ پاکستان میں مال برداری سے روکا جائے۔ الائینس کے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہڑتال کے دوسرے روز بھی گڈز ٹرانسپورٹرز نے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں کاروبار بند رہا جس سے کاروباری طبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم یہ سب مجبوری کی وجہ سے کیا جارہا لیکن حکومت کو اس کا ادراک نہیں، اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں کا سلسلہ بھی شروع کردییا جائے گا۔

(جاری ہے)

الائنس کے مرکزی صدر خالد خان ، ذوالفقار، نور جان شوانی، ذاکر حیات خان نے نے ہڑتالیکمپنوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو پر امن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں ہماری ہڑتال مکمل پر امن تھی اور پر امن رہے گی۔

متعلقہ عنوان :