زمین پر گری جھنڈیاں اٹھانے والے پولیس اہلکار کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 19:14

زمین پر گری جھنڈیاں اٹھانے والے پولیس اہلکار کی تصویر کے سوشل میڈیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) زمین پر گری جھنڈیاں اٹھانے والے پولیس اہلکار کی تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک پولیس اہلکار کی تصویر کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ مذکورہ تصویر میں ایک پولیس اہلکار زمین پر گری ہوئی جھنڈیاں اکٹھی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی جانب سے پولیس اہلکار کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا ہے۔

اب معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کانسٹیبل امین ہے جس کے تعیناتی ان دنوں لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت کے تھانے میں ہے۔ کانسٹیبل امین کو ڈی آئِ جی آپریشنز کی جانب سے اس احسن اقدام پر تعریف کرتے ہوئے اس کیلئے تعریفی سند سے نوازا گیا ہے۔ جبکہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے بھی مذکورہ پولیس اہلکار کے اس احسن اقدام کی تعریف کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :