مری میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل ، سیاحت کے فروغ کیلئے ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،صحت کی معیاری سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کی بھی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے ،اس سے مقامی افراد کے ساتھ سیاح بھی مستفید ہوں گے
وزیراعظم نواز شریف کامری میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب
جمعہ 5 فروری 2016 19:08
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے مری میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، صحت کی معیاری سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، ان منصوبوں کی جلد تکمیل سے مقامی افراد کے ساتھ سیاح بھی مستفید ہوں گے۔
جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مری میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو مری کی خوبصورتی اور قدرتی حسن کی بحالی کیلئے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، منصوبوں میں مال روڈ کی بحالی، پارکنگ کی سہولتوں میں اضافہ، ہسپتالوں کی بہتری اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے مال روڈ مری کی خوبصورتی اور بحالی کے لئے تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مری میں سینما ہال کو بہتر بنایا جائے جسے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا، آرٹ، ادب اور فنکاروں کی حکومتی سرپرستی کیلئے جامع قومی پالیسی تیار کی جائے، فلمی صنعت کی بحالی ضروری ہے، ماہانہ وظیفے کے ذریعے فنکاروں کی سرپرستی کریں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے مری میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مری میں سیاحت کے فروغ کیلئے ضروری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، صحت کی معیاری سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، ان منصوبوں کی جلد تکمیل سے مقامی افراد کے ساتھ سیاح بھی مستفید ہوں گے۔وزیراعظم نے بستال موڑ سے پنڈی پوائنٹ تک کیبل کار منصوبے کی فزیبلٹی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد مقامی افراد اور سیاحوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.