لوئرد یر تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا ،ریلیوں کاانعقاد

جمعہ 5 فروری 2016 18:22

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) لوئرد یر تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر پانچ فروری کو کشمیر ڈے کی طورپر منایا گیا یوم کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے بلامبٹ سے کشمیر ریلی نکالی جو احیاء العلوم بلامبٹ سے ہوتے ہوئے مین بازار تیمر گرہ پہنچ کرریسٹ ہا ؤس چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کرلی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر مولانا اسداﷲ،صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ ،ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری اور دیگر نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مظلوم اور نہتے عوام پر بھارت مظالم کے پہاڑتوڑ کر انسانی حقوق جبکہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرار داوں کے خلاف ورزی کررہا ہے انہوں نے اقوام متحدہ کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک ہوکر کشمیر کی ازادی کیلئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ بھارتی ستم گروں نے مظلوم کشمیری عوام پر زندگی عذاب بناکر طرح طرح مظالم ڈھارہے ہیں مگر نام نہاد عالمی قوتیں صرف تماشہ دیکھ رہی ہے اور کشمیریوں پر مظالم نہیں دیکھ رہے مقررین نے پاکستان کے کشمیر کیلئے بنائی گئی کمیٹی کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کے ازادی اور بھارتی تسلط کی خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید کا کہنا تھا کہ اگر برطانیہ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں ریفرنڈم کیا جائے انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر کا خون رائیگاں نہیں جائے گااور ذلت اور رسوائی ہندستان کا مقدربن کر کشمیر کی ازادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یہ ریلی نمائشی نہیں بلکہ ان کشمیرویوں سے اظہار یکجہتی ہے جنہوں نے کشمیر کی ازادی کیلئے اپنے جانیں قربان کردئے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی ازادی پاکستان کیلئے اسلئے ضروری ہے کہ بھارت پاکستان کو معاشی طورپر کمزور کرنا چاہتا ہے جس کیلئے بھارت پانی بند کردیتے ہیں انہوں نے بھارتی تسلط کی خاتمے کیلئے تمام امت مسلمہ کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا شہ رگ ہے اور کشمیر کی ازادی سب سے بڑھ کرہیں اس موقع پر کشمیر کی ازادی اور بھارت کی خلاف جماعت اسلامی کے یوتھ ونگ ،حزب المجاہدین اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے کشمیر کی ازادی اور بھارت کے تسلط کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :