ڈی بی ایس پاکستان کی معلومات یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے سے بھارتی اجارہ داری ختم

دنیا بھر سے12 ہزار کے قریب افراد نے ویب سائٹ وزٹ کرکے پاکستانی معالج کو داد تحسین پیش کردیا

جمعہ 5 فروری 2016 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) ہم کسی سے کم نہیں، پاکستان میں ڈی بی ایس اور ڈسٹونیا علاج کے بانی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے ہمسایہ ملک بھارت کے ڈاکٹروں کا جواب دینے کے لیے اپنے مریضوں کی تفصیلات یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کردیں جسے اب تک 12 ہزار کے قریب لوگوں نے وزٹ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی جانب سے چند روز قبل ڈی بی ایس پاکستان کی ویب سائٹ بنائی گئی جس کا افتتاح مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کیا۔

بعدازاں پرنسپل پی جی ایم آئی نے ہمسایہ ملک بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کے ڈی بی ایس سے وابستہ طبی ماہرین کو پاکستان میں کیے جانے والے جدید طریقہ علاج سے آگاہی کے لیے اپنے مریضوں کے کیسز یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کے اس کام کو مختلف حوالوں سے نہ صرف طبی ماہرین بلکہ عوام الناس کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی معلومات بیک وقت اردو اور انگلش میں دستیاب ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی بلکہ انگلش زبان کی سوج بوجھ رکھنے والے غیر ملکی بھی بخوبی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

گذشتہ چند روز میں مذکورہ ویب سائٹ کو 12ہزار کے قریب افراد نے وزٹ کیا ہے جبکہ اس سائٹ کے روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ ہونے سے اب دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے کیونکہ پہلے صرف بھارتی معالجین کا ریکارڈ یوٹیوب پر دستیاب تھا مگر اب ایسا نہیں اب یوٹیوب پر پاکستانی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ان کا بخوبی مقابلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :