ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا ‘ضلع کونسل ہال تقریب کا انعقاد کیا گیا

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ‘ڈی سی اوسلمان غنی

جمعہ 5 فروری 2016 18:16

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء ) ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع کونسل ہال قصور میں ایک تقریب منعقد ہوئی اور ڈی سی او قصور سلمان غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ای ڈی او فنانس ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ، اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش، ای ڈی او ایجو کیشن میاں ذوالفقار علی ، ڈی او سی حناء رحمن ، ڈی او پلاننگ مصدق خاں وٹو ، ای ڈی او زراعت عبدالمقید خاں ، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر میڈم صفیہ سعید ، صحافیوں ، ضلعی افسران ، ملازمین ‘اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کا آغاز تلاو ت کلام پاک سے ہوا اور بعدازاں طلباء و طالبات نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے ، تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او قصور سلمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ہمارا صدیوں سے ساتھ ہے اور ہم قدرتی طور پر یک جان دو قالب ہیں ۔

دنیا کی کوئی طاقت ہمیں جدا نہیں کر سکتی ۔ ہم انصاف اور آزادی کیلئے کشمیر ی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر بھی اسی طرح ترقی کرے جس طرح پاکستان کر رہا ہے ۔انہوں نے کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ کشمیری ایک دن اپنی منزل ضرور حاصل کر لیں گے پاکستان اس جدوجہد میں انکے ساتھ ہے ۔اس موقع پر ای ڈی او ایجو کیشن نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :