چین میں ملکی کیپیٹل مارکیٹ کھولنے کو فروغ دینے کے لیے کیو ایف آئی آئی قواعد میں مزید نرمی

جمعہ 5 فروری 2016 16:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء‘ ) چین نے ملکی سرمایہ منڈی کھولنے کو فروغ دینے کے لیے کوالیفائیڈ غیر ملکی ادارہ جاتی انویسٹر (کیو ایف آئی آئی )کی سرمایہ کاری پر کنٹرول مزید نرم کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

زرمبادلہ کی سرکاری ایڈمنسٹریشن ( ایس اے ایف ای ) کی طرف سے جاری کی جانے والی نئی پالیسی کے مطابق چین نے کیو ایف آئی آئی پروگراموں کے تحت واحد اداروں کے لیے سرمایہ کاری کوٹہ میں نرمی کردی ہے اور زیادہ سہولت کے ساتھ سرمائے کی آمد و ترسیل کی اجازت دی ہے ، یہ قواعد جمعرات سے نافذالعمل کیے گئے ہیں ، سیف کا کہنا ہے اس اقدام کا مقصد چینی کرنسی یوژان کی سرمایہ کھاتہ میں منتقلی کو بہتر بنانا ، کراس بارڈر اور انویسٹمنٹ میں سہولت پیدا کرنا ہے ، موجودہ کھاتے کے تحت یوژان تجارت مقاصد کے لیے قابل تبادلہ ہے جبکہ کیپیٹل اکاؤنٹ جو پوٹ فولیو انویسٹمنٹ اور باروئینگ کو کور کرتا ہے اب بھی زیادہ تر مملکت کے زیر کنٹرول ہیں ، ایسا ملک سے اور باہر سرمائے کے اچانک ترسیل و آمد کے خدشات کی وجہ سے کیا جاتا ہے ، کیپیٹل اکاؤنٹ بتدریج کھولنے کے لیے حکومت نے 2003اور 2011میں بالترتیب کیو ایف آئی آئی اور آر ایم بی مالیت والے کوالیفائیڈ غیر ملکی ادارہ جاتی انویسٹر ( آئی کیو ایف آئی آئی )پروگرام متعارف کرائے ۔

متعلقہ عنوان :