چراغ تلے اندھیرا: محکمہ خوراک پنجاب خراب گندم ملوں کو ایشو کرنے لگا

محکمہ خوراک کے اعلی حکام ان بدعنوانیوں کا نوٹس لے کر ذمہ درا ن کے خلاف تادیبی کاروائی کریں،بلال صوفی

جمعہ 5 فروری 2016 15:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چےئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے کہا ہے محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملوں کو ناقص اور خراب گندم ایشو کرنا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے فلور ملیں سراپا احتجاج ہیں گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب گندم پیدا کرنے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے مگر یہاں پر محکمہ خوراک کی غلط حکمت عملی نے متعدد شہروں میں گندم کی خرابی کے ریکارڈ توڑ دےئے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے راولپنڈی ،اسلام آباد پھر فیصل آباد ، گوجرنوالہ اور اب صوبائی دارالحکومت لاہور سے بھی گندم کی خرابی کی شکایات پر فلور ملیں سراپا احتجاج بن گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں ابھی تک دو سال پرانی خراب گندم فلور ملوں کو ایشو کی جا رہی ہے اور لاہور میں تو مغل پورہ گودام اور گلبرک گودام نے گندم میں ریت ڈال کر فراہم کرنا معمول بنا لیا ہے ،سینٹر انچارج دھونس اور دھاندلی کے ذریعے فلور ملوں کو کم وزن گندم فراہم کر کے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں ۔ فلور ملرز حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خوراک کے اعلی حکام ان بدعنوانیوں کا نوٹس لے کر متعلقہ AFC حضرات کے خلاف تادیبی کاروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :