کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے ماہرین کر کٹ کو چیلنج کردیا

جمعہ 5 فروری 2016 15:01

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے ماہرین کر کٹ کو چیلنج کردیا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن جیت کر تما م ماہریں کے اندازے غلط ثابت کریں گے، کوئٹہ میں دیگر شہروں سے کم کرکٹ کی طرف روجان ہے تاہم ہماری ٹیم کے کھیل سے اس علاقہ میں بھی کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹی میں کیون پیٹرسن ،لیوک رائٹ ،سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے علاوہ عمر گل سمیت انٹر نیشنل کرکٹ نامور کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجودبھی ماہرین کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیموں میں شامل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

تاہم گو ئٹہ گلیڈی ایٹر نے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اسلام آباد یو نائیٹڈکو 8وکٹ سے شکست دے کر علان کر دیاہے کوئی بھی ہمیں کم سمجھنے کی غلطی نہ کرے۔