پی ایس ایل میں کل 2میچز کھیلے جائیں گے

جمعہ 5 فروری 2016 15:01

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں کل ہفتہ کو 2میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین سہ پہر ساڑھے 4بجے جبکہ پشاور زلمی اورلاہور قلندرکے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے دبئی انٹر نیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،۔تفصیلات کے مطابق ایس ایل میں (آج)ہفتہ کو 2میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مابین سہ پہر ساڑھے 4بجے جبکہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرکے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے دبئی انٹر نیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔کراچی کنگز کی کپتانی شعیب ملک کر یں گے جبکہ کراچی کنگز میں شکیب الحسن ،سہیل تنویر ،عماد وسیم ،روی بوپارا،محمد عامر ،بلاول بھٹی سمیت دیگر نامور کھلاڑی شامل ہیں ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سرفراز احمد کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلنر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،پشاور زلمی کی کپتانی شاہد آفریدی کریں گے جبکہ وہاب ریاض،ڈیر ن سمی ،کامران اکمل ،محمد حفیظ،تمیم اقبال ،کرس جورڈن اور جنید خان سمیت دیگر نامور کھلاڑی شام ہیں جبکہ جبکہ لاہور قلندررکی کپتان اظہر علی کر یں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل ،ڈیرن براؤ،عمر اکمل ،محمد رضوان ،یاسرشاہ سمیت نامور کھلاڑی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :