رواں ملی سال کے پہلے 6ما ہ میں خام کاٹن کی در آمدات میں 37فیصد کمی

جمعہ 5 فروری 2016 12:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء)رواں ملی سال کے پہلے 6ما ہ میں خام کاٹن کی در آمدات میں 37فیصد کمی تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے کے پہلے 6ما ہ میں 11کروڑ37لا کھ ڈا لر کی 70ہزار3سو میٹرک ٹن خا م کا ٹن در آمد کی گئی تھی جو رواں سال 37فیصد کمی کے ساتھ7کروڑ 16لا کھ ڈا لر رہ گئی اور اسکا مجمو عی حجم 46ہزار3سو میٹرک ٹن رہا کپا س کے کا شت کاروں نے اپنے موقف میں کہا کہ ہما رے ہمسا یہ مما لک میں زرعی ما ہرین زمینداروں کو ہر سال نئی نئی اقسام کا بیج پیدا کر کے دیتے ہیں جن کی پیدا واری لا کم اور منا فع زیادہ ہو تا ہے جبکہ پا کستان میں ہمارے ما ہرین عر صہ دراز سے کپا س کی کو ئی بئی قسم دریا فت نہیں کر پا ئے اسی وجہ سے کا شتکار کپا س کی فصل بو نے سے قا صر ہے اور دن بدن کپاس کی کا شت میں کمی ہو رہی ہے جب خا م کاٹن ملک میں کم پیدا ہو گی تو در آمدات میں بھی کمی ہو گی حکو مت اگر زرعی ما ہرین کی مدد سے کم لا گت والی کپاس کی اقسام زمیندار کو فرا ہم کر ئے جس کی پیدا واری لا گت کم اور منا فع زیادہ پھر کپاس کا کا شتکار دلچسپی لیگا ۔