انڈونیشیا کی معاشی ترقی کی رفتار گزشتہ سال سست ترین رہی

جمعہ 5 فروری 2016 11:57

جکارتہ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) انڈونیشیا کی معاشی ترقی کی رفتار گزشتہ سال سست ترین رہی۔ انڈونیشیا کی وزارت کامرس کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال 2015ء میں ملکی معیشت 6 سال کی سست ترین رفتار میں رہی اور جنوب مشرقی ایشیاء کی اس بڑی اقتصادی قوت کی ترقی کی رفتار صرف 4.79 فیصد رہی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ 2009ء کے بعد انڈونیشیا کی سالانہ شرح نمو 5 فیصد سے بھی کم رہی ہے تاہم نئے سال کے آغاز سے معاشی ترقی کی رفتار بہتر ہوئی ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک معاشی ترقی کی رفتار 5فیصد سے زیادہ رہے گی۔