ایشیاء کی مرکزی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

جمعہ 5 فروری 2016 11:56

ہانگ کانگ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) ایشیاء کی مرکزی سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے دن تیزی کا رجحان رہا۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج کا مرکزی ہینگ سینگ انڈیکس 0.54 فیصد سے 104.27 پوائنٹس اپ رہا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں کوئی واضح کمی بیشی نہ ہوئی‘ شنزن کمپوزٹ انڈیکس میں 2.64پوائنٹ اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ایشیائی پیسفک خطے کی مرکزی ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں نکی 225-انڈیکس میں 1.49 فیصد سے 254.46 پوائنٹس کمی آئی اور ابتدائی ٹریڈ میں انڈیکس 16000 کی سطح کو عبور نہ کرسکا‘ ٹوپیکس انڈیکس تمام پہلے سیشن میں 1.45فیصد سے 20.20پوائنٹس ڈاؤن رہا۔