بالی وڈ کے دبنگ خان نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم پر گانا چوری کا الزام عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 11:55

بالی وڈ کے دبنگ خان نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم پر گانا چوری ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ”صنم تیری قسم“ جو کہ آج ہی ریلیز ہونی ہے، ریلیز سے قبل ہی سلمان خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا میری فلم لکی اور صنم تیری قسم کے ہدایت کار نے ہیمیش سے میرا گانا چُرا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی گانے کی تعریف کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اس خوبصورت گانے کو میں نے اپنی فلم ”تیرے نام“ کے لیے منتخب کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم ”صنم تیری قسم“ میں شامل کیا جانے والا گانا حال دل کا انتخاب سلمان نے اپنی فلم تیرے نام کے لیے کیا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر یہ گانا شامل نہیں کیا گیا اور بعد میں اسے ماورا حسین کی فلم کا حصہ بنایا گیا۔ جہاں سلمان خان نے گانا چُرانے کا الزام لگایا تو دوسری جانب گانے کی تعریف بھی کر ڈالی۔ تاہم اس حوالے سے فلم کے میوزک ڈائریکٹر یا کسی اور کا موقف سامنے نہیں آ سکا

متعلقہ عنوان :