مظفرآباد : وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 11:39

مظفرآباد :  وزیر اعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی ..

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اور کونسل سے مشترکہ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کو کبھی بھلا نہیں سکتا ، کشمیر سے اظہار یکجہتی ہمارا قومی تقاضا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئیے۔

انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سءحل نکالا جانا چاہئیے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اُمید ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا ، کیونکہ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے آزاد کشمیر کے لیے 25کرورڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اعلان بھی کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کام سے آزاد کشمیر سمیت گلگت بلتستان کو بھی فائدہ ہو گا۔

پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ لیکن عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا اور ہم ملک کو بہتری کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی صورتحال بھی بہتری کی جانب جا رہی ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے حکومتی فیصلوں میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی اور ہمیں برا بھلا کہا لیکن ہم نے سب کچھ خندہ یشانی سے قبول کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ہم پی آئی اے کی بہتری چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ مفاد پرست ہیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ غیر قانونی ہڑتال کے آگے ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔