ڈسکہ،حج اور عمرے کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا ملزم گرفتار

جمعہ 5 فروری 2016 11:38

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) ایف آئی اے نے حج و عمرے کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ملزم کو سعودی عرب میں انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق حج و عمرے کے نام پر کروڑ وں روپے کے فراڈ میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم حاجی اکرم کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا اور اسے گذشتہ رات انٹرپول کے ذریعے پاکستان منتقل کیا گیا۔ ملزم اکرم کی نمرہ نامی ٹریول ایجنسی ڈسکہ میں قائم تھی اور ایک سال قبل ملزم کروڑوں روپے فراڈ کر کے سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :