فیصل آباد، کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث جعلساز گرفتار
جمعہ 5 فروری 2016 11:37
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے سٹاک ایکسچینج کا نمائندہ بن کر شہریوں سے کروڑوں روپے کافراڈ کرنے میں ملوث جعلساز کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
ایف آئی اے ٹیم نے کروڑوں روپے فراڈ کے متاثرہ افراد کی شکایت پر خوشاب کے علاقہ جوہر آباد میں چھاپہ کے دوران ملزم فیصل قریشی کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے کمپیوٹرز، جعلی شیئرز سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کر لیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سجاد باجوہ کے مطابق ملزم نے سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا جھانسہ دے کر سادہ لو ح شہریوں کو کروڑوں روپے سے محروم کردیاجبکہ اس کے پاس کاروبار کی رجسٹریشن موجود نہیں ہے۔ ملزم نے جوہر آباد ، قادر آباد اور دیگر شہروں میں دفاتر قائم کر رکھے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں ساڑھے تین کروڑ روپے فراڈ کی شکایات اور ثبوت سامنے آچکے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم کی جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.