لاہور، بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ، دو کم سن بچے جاں بحق،دو کی حالت نازک

جمعہ 5 فروری 2016 11:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) لاہور میں بابو صابو انٹر چینج کے قریب موٹر وے پار کرتے ہوئے چار خانہ بدوش بچے تیز رفتار کار تلے کچلے گئے۔ دو بچے جاں بحق جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ اس وقت پیش آیا جب چند خانہ بدوش بچے موٹر وے کو پیدل کراس کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار ان سے ٹکرا گئی۔ جس سے چار بچے بری طرح زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں پانچ سالہ طیبہ اور چھ سالہ عثمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی سلطان اور فیضان کو ڈاکٹرز بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو دماغ میں چوٹیں آئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :