پشاور سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعہ 5 فروری 2016 11:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے پشاور سے دبئی جانے والے مسافر کی تلاشی لی تو اس کے جسم سے ہیروئن سے بھرے 90 کیپسول برآمد ہوئے، ملزم نے ہیروئن کے کیپسول اپنے جسم کے مختلف حصوں میں چھپا رکھے تھے۔ اے این ایف حکام کے مطابق ہیروئن سمگل کرنے والے ملزم کا تعلق ہنگو سے ہے جب کہ برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :