پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیدیٹر کو 129 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 00:02

پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیدیٹر ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیدیٹر کو 129 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگ کا اختتام ہو گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیدیٹر کو 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے گئے۔

اسلام آباد کی جانب سے کپتان مصباح الحق 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شائقین کی جانب سے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں چوکے چھکوں کی برسات کی توقع کی جا رہی تھی تاہم سپننگ وکٹ ہونے کے باعث اسلام آباد کی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔