پی آئی اے نجکاری کا مقصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا نہیں اداروں اور محکموں کو مستحکم کرناہے ‘محمد زبیر ، نجکاری سے اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی حکومت نے پیشہ وارانہ بورڈ آف ڈائریکٹرز لگائے ‘ چیئرمین نجکاری کمیشن کا انٹرویو
جمعرات 4 فروری 2016 23:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 4فروری۔2016ء) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے نجکاری کا مقصد ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا نہیں اداروں اور محکموں کو مستحکم کرنا ہے،پی آئی اے کا خسارہ نہ ہوتا تو ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دے سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک انٹر ویو میں محمد زبیر نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کبھی بھی نجکاری کے خلاف نہیں رہی نجکاری کا مقصد اداروں اور محکموں کو مستحکم کرنا ہے‘ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا نہیں ہے،ہم نے کسی ملازم کو گھر جانے کانہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ نجکاری سے اداروں کی مالی حالت بہتر ہوگی حکومت نے پیشہ وارانہ بورڈ آف ڈائریکٹرز لگائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مثال دی جاتی ہے کہ دوسرے ممالک کی ائیرلائنز بہتر کام کر رہی ہیں،ہماری حکومت میں پی آئی اے کے جہازوں میں اضافہ ہوا ہم دیکھیں گے کہ آنے والی حکومت کتنے جہاز خریدتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا جو خسارہ ہے وہ نہ ہو تو ہم پاکستان کے ہر شہری کو صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات دے سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.