میرے خلاف کوئی ریفرنس نہیں ہے ،نیب کی تحقیقات بے بنیاد ہیں ،مجھے ملک آنے پر گرفتار نہ کیا جائے تو میں سب کیسز کا سامنا کرنے کو تیار ہوں ، عزیر بلوچ کے ساتھ تین چار بار آفیشل ملاقات ہوئی ،سابق وزیر اطلاعات ونشریات سندھ شرجیل میمن کی نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعرات 4 فروری 2016 23:38
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 4فروری۔2016ء) سابق وزیر اطلاعات ونشریات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میرے خلاف کوئی ریفرنس نہیں ہے ،نیب کی تحقیقات بے بنیاد ہیں ،مجھے ملک آنے پر گرفتار نہ کیا جائے تو میں سب کیسز کا سامنا کرنے کو تیار ہوں ، عزیر بلوچ کے ساتھ تین چار بار آفیشل ملاقات ہوئی ۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ ای سی ایل میں میرا نام آیا ہے جبکہ میرے خلاف کوئی ریفرنس نہیں ہے ۔
میں نے اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیا ہے اور عدالت نے نیب سے جواب طلب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف سارے کیسز کھولے جائیں میں سب کیسز میں سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں ۔میری عدالت سے استدعا ہے کہ میں پاکستان آنا چاہتا ہوں اور آنے پر مجھے گرفتار نہ کیا جائے ۔(جاری ہے)
عزیر بلوچ کے ساتھ میری تین یا چار بار ملاقات ہوئی ہے میں اپنی ملاقاتوں کی تفصیلات بھی دے سکتا ہوں ۔
عزیر بلوچ سے کسی قسم کا کوئی غیر قانونی کام نہیں لیا۔ اس سے قل نیب نے سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اطلاعات ونشریات شرجیل میمن کے خلاف اربوں روپے کرپشن کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شرجیل میمن نے محکمہ اطلاعات سندھ میں میڈیا میں اشتہارات دینے کے حوالے سے اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث اور وطن واپسی پر گرفتار کیا جائے گا ۔ 28جنوری کو شرجیل میمن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی اور موقف اختیار کیا گیا کہ نیب تحقیقات بے بنیاد ہیں اور وطن واپسی پر انہیں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.