پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرکے نوجوان پاکستانی کرکٹرر میں اپنا تجربہ منتقل کرکے جاوں گا: کیون پیٹرسن

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 23:09

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرکے نوجوان پاکستانی کرکٹرر میں اپنا تجربہ ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرکے نوجوان پاکستانی کرکٹرر میں اپنا تجربہ منتقل کرکے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار آغاز ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیدیٹرز اور اسلام آباد یونائیٹد کے درمیان جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوئٹہ گلیدیٹرز کے اہم بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پی سی بی کا ایک شاندار فیصلہ ہے۔ پاکستان سپر لیگ پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی کرکٹ کا تجربہ حاصل کرنے میں معاون ہو گی۔ کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ سپر لیگ میں صرف جیتنے کیلئے نہیں آئے بلکہ اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کو منتقل کرنے کیلئے بھی آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :