اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کو مستقل کرنے کیلئے پالیسی بنائی جائے ، سیکٹر ڈی 12 میں ترقیاتی کام 30 جون 2016ء تک مکمل کئے جائیں
سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی وزارت کیڈ کو ہدایت
جمعرات 4 فروری 2016 22:08
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) سینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نے وزارت کیڈ پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کو مستقل کرنے کیلئے پالیسی بنائے جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے 30 جون 2016ء کی ڈیڈ لائن دیدی۔ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینیٹر میر محمد یوسف بادینی، کامل علی آغا، نجمہ حمید، حاجی سیف اللہ خان بنگش نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کمیٹی نے سفارش کی کہ تمام اساتذہ کو بغیر کسی امتیاز کے مستقل کیا جائے کیونکہ یہ تمام اساتذہ باصلاحیت اور اپنی ڈیوٹی ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
کمیٹی نے کہا کہ اساتذہ کو عزت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اساتذہ کے وفد نے کمیٹی کو بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 2 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین مستقل کئے گئے ہیں تاہم اساتذہ کو ابھی تک ان مسائل کا سامنا ہے اور 600 اساتذہ اور 1500 غیر تدریسی سٹاف اس وقت بھی اپنی ملازمتوں کے تحفظ کا مطالبہ کر رہا ہے۔
کمیٹی نے اتفاق رائے سے سول سرونٹ ترمیمی بل 2015ء کی منظوری دی۔ کمیٹی نے گلگت بلتستان کے علاقے میں این ڈی ایم اے کی بہترین کارکردگی کو بھی سراہا۔ کمیٹی نے سیکٹر ڈی 12 میں 2005ء سے ترقیاتی کام کی سست رفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ سی ڈی اے کے حکام نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ بقیہ ترقیاتی کام جلد سے جلد مکمل ہو جائے گا جبکہ کمیٹی نے 30 جون 2016ء تک ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.