وکلا ء اور عدلیہ کاا ہم مقصدعدالتی نظام پر عوام کے اعتماد کو مستحکم کرنا ہے،بار اور بینچ کے درمیان با ہمی ہم آہنگی کی فضاء نہا یت ضروری ہے،چیف جسٹس لاہورہا ئی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الا حسن کا بہاولپور میں وکلاء سے خطاب

جمعرات 4 فروری 2016 22:05

لاہور۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 فروری۔2016ء) چیف جسٹس لاہورہا ئی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الا حسن نے کہا ہے کہ وکلا ء اور عدلیہ کا ا ہم مقصدعدالتی نظام پر عوام کے اعتماد کو مستحکم کرنا ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے بار اور بینچ کے درمیان با ہمی ہم آہنگی کی فضاء نہا یت ضروری ہے۔ وہ جمعرات کے روز ہا ئی کورٹ بار ایسو سی ایشن بہاولپور میں وکلاء سے خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں صدر ہا ئی کورٹ بار ایسوسی ایشن سردار خیر محمد بھڈیرہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر ہا ئی کورٹ بہاولپور بنچ کے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی ، مسٹر جسٹس جیمز جوزف ، مسٹر جسٹس خالد محمود ملک، مسٹر جسٹس ظفر اللہ خاکوانی اور ملتان ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس (ر) فرخ محمود کے علاوہ بہاولپور ڈویژن کی ضلعی اور تحصیل بارز ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں اور ضلعی عدلیہ کے ججز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بار اوربنچ میں باہمی احترام اور پیار کا رشتہ ہے ۔ ہمیں اس رشتے کو مضبوط تر بنانا ہے تاکہ عام آدمی کیلئے حصول انصاف کی فراہمی کا نصب العین بخوبی انجام پا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بار اوربنچ ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں اور دونوں کاا ہم بنیادی کام فراہمی انصاف ہے اور ان اداروں کے درمیان خلیج نہیں ہونی چا ہیے کیونکہ ان کے درمیان تھوڑی سی بھی خلیج لوگوں کے عدلیہ پر اعتما د کو متزلزل کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ وکلاء کی تعداد میں خاصا اضافہ ہوا ہے ۔ تاہم 80فیصد سنجیدہ مقدمات صرف 20فیصد وکلاء کے پاس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان محنتی وکلاء اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر تے ہو ئے 20فیصد وکلاء کی صف میں شامل ہوں ۔ انہو ں نے کہاکہ وکلاء اپنی تمام تر توا نا ئیاں اور صلاحیتیں اپنے پیشے پر مر کوز کریں۔

انہوں نے کہا کہ زیر التوا ء دیوانی اور فوجداری مقدمات نمٹانے کیلئے ڈویژنل بنچ تشکیل دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بہاولپوربنچ میں مزید نئے ججز تعینات کئے جا ئیں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ بہاولپور بار بہترین تاریخی روایات کی حامل ہے اور لوگوں کو حصولِ انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کر دار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بہاولپور بار کی لا ئبریری کیلئے کتب کی فراہمی کا علان کیا۔

قبل ازیں صدر بہاولپور بار ایسوسی ایشن سردار خیر محمد بھڈیرہ نے کہا کہ یہاں کی بار بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل وکلاء پر مشتمل ہے جنہوں نے قانون کی بالا دستی کیلئے اہم کر دار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار نے ما ضی کی فرسودہ روایات ختم کر کے اچھی روایات کا آغاز کیا ہے۔تقریب سے قبل چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے ہا ئی کورٹ بار کے سبزہ زار میں” پلکن“ کا پود ا لگایا جبکہ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ”پائن“ کا پودا لگایا ۔

متعلقہ عنوان :