سعودی عرب کی آبادی میں سالانہ 2.4 فی صد اضافہ

کل ملکی آبادی میں 2 کروڑ 11 لاکھ سعودی ہیں۔یہ مجموعی آبادی کا 67 فی صد بنتے ہیں جبکہ تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ ہے اور وہ کل آبادی کا 33 فی صد ہیں،سعودی مرکزی محکمہ شماریات اور اطلاعات

جمعرات 4 فروری 2016 22:01

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء ) سعودی عرب کی آبادی میں گذشتہ سال کے دوران 2.4 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گذشتہ سال کے اختتام پر مملکت کی آبادی 3کروڑ 15 لاکھ ہوچکی تھی۔سعودی عرب کے مرکزی محکمہ شماریات اور اطلاعات کے مطابق کل ملکی آبادی میں 2 کروڑ 11 لاکھ سعودی ہیں۔یہ مجموعی آبادی کا 67 فی صد بنتے ہیں جبکہ تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ ہے اور وہ کل آبادی کا 33 فی صد ہیں۔

(جاری ہے)

2015ء کے دوران سعودی عرب کی آبادی میں 751000 نفوس کا اندراج کیا گیا تھا۔ان میں 427000 سعودی (2.1 فی صد) اور 324000 تارکین وطن (3.2) تھے۔گذشتہ چند برسوں کے دوران سعودی عرب کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔محکمہ شماریات کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2004ء میں سعودی عرب کی آبادی دو کروڑ چھبیس لاکھ نفوس پر مشتمل تھی۔2005ء میں اس میں 3.4 فی صد کی شرح سے اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر2 کروڑ33لاکھ ہوگئی تھی۔2010ء میں سب سے زیادہ شرح سے آبادی میں اضافہ ہوا تھا۔اس سال سعودی عرب کی آبادی 8.6 فی صد کی شرح سے بڑھی تھی اور 2 کروڑ 54 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 76لاکھ ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :