لاہور‘ انسداد دہشتگردی عدالت میں قصور ویڈیو سکینڈل کی سماعت 12فروری تک ملتوی

جمعرات 4 فروری 2016 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور ویڈیو سکینڈل میں متاثرہ نوجوان کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد الیاس نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والے شاہ زیب نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ صرف حسیم عامر اور علی مجید نے زیادتی کی،۔

سلیم اختر شیرازی اور تنزیل الرحمن سمیت کسی اور ملزم نے زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا۔جبکہ تھانہ گنڈا سنگھ میں درج ایف آئی آر نمبر 201/15 میں پندرہ ملزمان نامزد ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ آئندہ سماعت پر شاہ زیب پر جرح کی جائے گی اور شاہ زیب کے باپ عبدالرزاق اور چچا شوکت اور عامر بیان رکارڈ کروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :