پاکستان سپر لیگ ، افتتاحی تقریب کے دوران آتش بازی کے باعث دبئی سٹیڈیم میں ہر جانب دھواں پھیلنے سے افتتاحی میچ تاخیر کا شکار ہوا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 فروری 2016 21:57

پاکستان سپر لیگ ، افتتاحی تقریب کے دوران آتش بازی کے باعث دبئی سٹیڈیم ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ کچھ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا شاندار افتتاحی تقریب سے آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے دوران شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ شاندار آتش بازی کے باعث دبئی اسٹیڈیم میں ہر جانب دھواں پھیل گیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باعث کوئٹہ گلیدیٹرز اور اسلام آباد یونائیٹد کا افتتاحی میچ کچھ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :