نواب ثناء اﷲ خان زہری کی ایف سی کانوائے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایف سی کی کوششیں اور قربانیاں قابل فخر اور لائق تحسین ہیں وقت دور نہیں جب ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے قیام کے مشن میں مکمل طور پر کامیاب ہوجائیں گے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعرات 4 فروری 2016 21:50

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء ) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر میں ایف سی کے کانوائے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے دہشت گردی کی اس کاروائی میں ایک ایف سی اہلکار کی شہادت اور دو اہلکاروں کے زخمی ہونے پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے کہا کہ صوبے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایف سی کی کوششیں اور قربانیاں قابل فخر اور لائق تحسین ہیں اور وقت دور نہیں جب ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے امن کے قیام کے مشن میں مکمل طور پر کامیاب ہوجائیں گے انہوں نے شہید اہلکارکے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے ۔