موجودہ حکومت بلوچستان میں ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، موجودہ سال زراعت کی ترقی کا سال ہے حاجی محمد خان لہڑی

جمعرات 4 فروری 2016 21:49

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء ) صوبائی مشیر معدنیات حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور موجودہ سال زراعت کی ترقی کا سال ہے تعلیم اور صحت کے بعد زراعت کو اولیت دی جا رہی ہے زمینداروں اور کسانوں کو ملک کے بہتر پیداوار پیدا کرنے والے علاقوں کے دورے کرائیں گے زرعی تحقیق کیلئے صوبے بھر میں لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ،کسان فرسٹ ،کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل سیکرٹری زراعت عبدالرحمان بزدار،ڈائریکٹر جنرل زراعت مسعود احمد بلوچ،ڈائریکٹر جنرل زرعی انجینئرنگ،عبدالمنان رئیسانی،ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق جاوید ترین ،ڈائریکٹر جنرل منیجمنٹ عبدالوھاب کاکڑ،ڈپٹی کمشنر نصیر کاکڑ،شریف عمرانی،میر علی حسن منجھو ا،عبدالغفار عمرانی ور شمس الحق لہڑی سمیت دیکر مقررین نے بھی خظاب کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے بلوچستان کی حقیقی معنوں میں ترقی نواب زہری کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیں نواب زہری جیسا مخلص قیادت ملا ہے نواب زہری صوبے کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کرکے بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی کا خاتمہ کرکے بلوچستان کو ترقیافتہ صوبہ بنا دیں گے سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدار نے کہا کہ صوبے میں زرعی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورمشینری کے استعمال کو فروغ دیکر بلوچستان کو سرسبز وشاداب بلوچستان بنایا جائیگا تعلیم اور صحت کے بعد زراعت کو اولیت دی جا رہی ہے زمینداروں اور کسانوں کو ملک کے بہتر پیداوار پیدا کرنے والے علاقوں کے دورے کراکر ان کے تجربات سے بلوچستان کے کسانوں کو استعفادہ کرائیں گے بلوچستان کے زمینداروں کو پیداوار میں اضافے کرنے اور زمین اور بیج پر تحقیق کرنے کیلئے صوبے بھر میں جدید لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :