خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ، حالت تشویشناک

جمعرات 4 فروری 2016 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء ) لاہور کے علاقہ نواب ٹاؤن میں خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں خواتین کو تنگ کرنے پر تلخ کلامی ہونے پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے عبدالرزاق نامی شہری شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق عبدالرزاق کی حالت تشویشناک ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔