خطے میں مسئلہ کشمیر حل ہونے تک پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا‘اعجاز چوہدری

کشمیری عوام نے جدو جہد آزادی کی تحریک میں بے پناہ قربانیاں دی ہے کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا

جمعرات 4 فروری 2016 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خطے میں مسئلہ کشمیر حل ہونے تک پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ، کشمیری عوام نے جدو جہد آزادی کی تحریک میں بے پناہ قربانیاں دی ہے کشمیری شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہے لیکن مسلم حکمران اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق حل کیا جائے ۔ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیری عوام پر ظلم و ذیادتی بند کرے۔پاکستانی حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بین الااقوامی برادری کے آگے اس مسئلے کو اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہے انشاء اﷲ کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی ۔