پال رینڈ کے بعد سینیٹر سینٹورم بھی امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ سے دستبردار

جمعرات 4 فروری 2016 21:22

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) امریکا میں رواں برس کے صدارتی الیکشن کے لیے ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑ سے ایک اور امیدوار سینیٹر رِک سینٹورم نے بھی انتخابی مہم سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امیدوار پال رینڈ نے اپنی مہم کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹر سینٹورم بھی پال رینڈ کی طرح امریکی ریاست آئیووا میں ووٹرز کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سینٹورم نے اپنی انتخابی مہم منسوخ کرتے ہوئے آئیووا میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے مارکو روبیو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اِسی ریاست میں ہونے والے پارٹی الیکشن میں ٹیڈ کروز نے کامیابی حاصل کی تھی

متعلقہ عنوان :