مصرمیں لاپتہ اطالوی طالب علم کی لاش برآمد

جمعرات 4 فروری 2016 21:21

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) مصر کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق پچیس جنوری سے لاپتہ اطالوی طالب علم کی لاش ایک سڑک کے کنارے سے برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گیولیو ریجینی چپیس جنوری کو قاہرہ کے ڈاؤن ٹاؤن سے اپنے ایک دوست کو ملنے کے لیے گیا تھا کہ وہ تب سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ اْس کی لاش کو اب مردہ خانے پہنچا دیا گیا ہے ۔ اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔ اٹلی نے طالب علم کی ہلاکت کی مکمل تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ برس کروشیا کے ایک شہری کو ’اسلامک اسیٹ‘ کے جہادیوں نے قاہرہ کے نواح سے اغوا کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :