جنوبی کوریائی صدر کی شمالی کوریا کے سیٹلائٹ تجربے کی شدید مذمت

جمعرات 4 فروری 2016 21:20

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گْن ہَے نے شمالی کوریا کے راکٹ تجربے پر مذمت کے ساتھ ساتھ سخت تنقید بھی کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے ماطبق انہوں نے شمالی کوریائی اس تجربے کو ناقاْل قبول قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریائی صدر کے مطابق شمالی کوریا کے جوہری اور بیلاسٹک میزائل کے تجربات نے جزیرہ نما کوریا میں امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی سمندری معاملات کی نگران ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم ایجنسی کو مطلع کیا ہے کہ آٹھ فروری سے پچیس فروری کے دوران وہ زمین کے مشاہدے کے لیے راکٹ کے ذریعے ایک سیٹلائٹ فضا میں چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :