روس شام میں جنگ بندی کے لیے مزید بات چیت پر راضی ہوگیا ہے،امریکہ

جمعرات 4 فروری 2016 21:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بتایا ہے کہ اْن کے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف شام میں جنگ بندی کے لیے مزیدگفتگو کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اتفاق رائے دونوں کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں طے پایا۔

(جاری ہے)

روسی وزیر خارجہ سے جان کیری نے آج لندن میں شامی متاثرین و مہاجرین کے لیے طلب کی گئی ڈونر کانفرنس سے قبل گفتگو کی تھی۔ اِس موقع پر جان کیری نے یہ بھی کہا کہ روس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی ترسیل اور شامی علاقوں پر فضائی حملے فوری طور پر بند کر نے کے عزم کا احترام کرے

متعلقہ عنوان :