سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں خواتین کیلئے موٹر سائیکل/سکوٹی کی کلاسزجاری ہیں‘طیب حفیظ چیمہ

موٹر سائیکل کی تربیت حاصل کرکے خواتین بھی ازخود سفری سہولیات سے استفادہ کر سکیں گی‘چیف ٹریفک آفیسر

جمعرات 4 فروری 2016 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے خواتین کیلئے موٹر سائیکل/سکوٹی کی کلاسزجاری ہیں،پہلے بیج میں 150جبکہ دوسرے بیج میں 110خواتین نے رجسٹریشن کرائی جن میں سے 185خواتین موٹر سائیکل سیکھ چکی ہیں جبکہ باقی خواتین نے بھی نصف سے زائد مہارت حاصل کرلی ہے۔

سی ٹی او نے کہا کہ خواتین کو موٹر سائیکل /سکوٹی کی تربیت دینے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی 2جبکہ ہنڈا کی 3ماہر خواتین اساتذہ تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15روزہ کورس میں خواتین کو روزانہ دو گھنٹے موٹر سائیکل سیکھائی جا رہی ہے ۔خواتین موٹر سائیکل کی تربیت حاصل کرنے کیلئے اپنا نام پتہ اور فون نمبر [email protected]پر میل کرکے اپنی رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے سٹی ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں جاری موٹر سائیکل/سکوٹی کی کلاسز کا وزٹ کیا اور زیر تربیت خواتین کو روڈ سیفٹی بارے لیکچر بھی دیا۔انہوں نے انچارج سکول انسپکٹر سجاد مہدی کو حکم دیا کہ رجسٹریشن اور تربیت کیلئے آنے والی خواتین کی بہترین انداز میں راہنمائی اور مدد کی جائے ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ڈرائیونگ سکول میں خواتین کو انٹر نیشنل معیار کے مطابق ماہراساتذہ موٹر سائیکل کی ڈرائیونگ سیکھانے،روڈسائن اورروڈ مارکنگ ، بنیادی الیکٹریکل و مکینیکل معلومات بارے ٹریننگ دے رہے ہیں۔

موٹر سائیکل کی کلاسز میں شریک خواتیننے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کی کارکردگی قابل تحسین ہے جہاں مردوخواتین کو انتہائی مناسب اور اچھے ماحول میں ڈرائیونگ سیکھا ئی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :