چینی صوبہ سیچوان کے گورنر نظم وضبط کی خلاف ورزی پرعہدہ سے برطرف

جمعرات 4 فروری 2016 21:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 فروری۔2016ء /شنہوا ) چین کے صوبہ سیچوان کو گورنر وی ہانگ کو نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے عہدہ سے برطرف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چین کے نظم وضبط کے کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی منظوری سے وی ہانگ کے خلاف تحقیقات کی گئیں جس میں یہ معلوم ہوا کہ وہ جماعت کے لئے نیک ارادے نہیں رکھتے تھے اور انہوں نے اپنی غلطیوں کو صحیح کرنے کے متعدد مواقع بھی گنوائے ۔انہوں نے تحقیقات کا رخ موڑنے کی کوشش کرتے ہوئے اعتراف کرنے سے بھی اعتراض کیا جو کہ کمیونسٹ پارٹی کے انتظامی اور سیاسی نظم وضبط کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ تحقیقات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ انہوں نے عدالتی معاملات میں بھی مداخلت کرنے کی کوشش کی ۔

متعلقہ عنوان :