چیئرمین این ڈی ایم اے کی زیر صدارت قومی سطح پر زلزلہ سے متعلق سے متعلق صورتحال پر غور کیلئے سیزمک ورکنگ گروپ کی دوسری کانفرنس کا اہتمام

جمعرات 4 فروری 2016 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز کی زیر صدات قومی سطح پر زلزلہ سے متعلق صورت حال پر غور کرنے کیلئے سیزمک ورکنگ گروپ کی دوسری کانفرنس کا اہتمام کیا ۔ اس سلسلہ کی پہلی کانفرنس23 نومبر2015 کو ہوئی ۔اس میٹنگ کا مقصد پہلی میٹنگ میں تیار کیئے گئے پلان کا تجزیہ کرنا اور مستقبل کے لیئے لائحہ عمل طے کرنا تھا ۔

کانفرنس میں شرکت کیلئے متعدد اداروں کے نمائندے شامل تھے جس میں جیولوجیکل سروے آف پاکستان، محکمہ موسمیات پاکستان ، پاکستان انجینئرنگ کونسل ، پاکستان اٹامک انرجی کمشن ،قائد اعظم یونیورسٹی ،واپڈا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، ایرا ، نیسپاک ، جیولوجیکل سروے آف پاکستان ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، سروے آف پاکستان ، منسٹری آف پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز اور سپارکو شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام اداروں نے قومی سطح پر آپس میں مشاورت کی اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات کے مطابق زلزلہ سے متعلق معلومات ، واقعات اور نقشوں سے متعلق بحث کی ۔ علاوہ ازیں محکمہ مومسمیات پاکستان نے ایک مکمل پورٹل کا قیام عمل میں لایا تا کہ زلزلہ سے متعلق معلومات اکٹھی کی جائیں زلزلوں سے متعلق موجودہ صورت حال کا تجزیہ کیا جائے جس مقصد کے لیے PC-1 کا قیام بھی عمل میں لایا گیا جس کی مدد سے سروے آف پاکستان کے نظام کو مزید موئثر بنانے میں مدد ملے گی ۔

میٹنگ کے دوران یہ آگاہ کیا گیا کہ این ڈی ایم اے اور پاکستان انجینئرنگ کونسل ، نیسپاک سے قومی بلڈنگ کوڈ کی نظر ثانی کا عمل شروع کر چکی ہے اور اس ضمن میں ضروری اقدامات جاری ہیں ۔ کانفرنس کے تمام شراکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ مزید موئثر ہوا ہے جو کہ ایک قابل تحسین امر ہے ۔

متعلقہ عنوان :