با اثر ملزمان نے کمسن بچی پر کتا چھوڑ دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 20:13

اٹھارہ ہزاری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء )ایس ایچ او تھانہ اٹھارہ ہزاری کو دی گئی ایک درخواست میں نذیر احمد ملاح موضع آستانہ نے محمد رمضان اظہر مظہر قوم درکھان سکنہ آستانہ پر الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پر گزشتہ روز اسکی سات سالہ بیٹی انعم گھر سے باہر کھیل کود رہی تھی کہ ملزمان بالا مذکورہ نے اپنا پالتو کتا سائل کی بیٹی پر چھوڑ دیا جس سے بچی کے ماتھے اور آنکھ پر کاٹنے کے نشانات موجود ہیں ملزمان با اثر ہیں وقعہ گواہان امتیاز محمد شعیب کے سامنے ہوا ملزمان کے سامنے بچی چیخ و پکار کر تی رہی لیکن انہیں ترس نہ آیا ملزمان سے جب موقع پر موجود افراد نے بات کی تو ملزمان نے کہا اسلحہ نکال کر دھمکی دی او ر کہا کہ جاؤ تم ہمارا کچھ نہیں کر سکتے مقامی ایس ایچ او اور ڈی پی او جھنگ سے اپیل ہے مجھے انصاف دلایا جائے ۔