سیلز ٹیکس کیخلاف آج سے مکمل پہیہ جام شروع ‘گاڑی سٹرک پر لانے والا خود ذمہ دارہو گا،آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 20:12

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے مرکزی صدر ملک خواجہ مہمند نے کہا ہے کہ آج سے مکمل پہیہ جام شروع ہوجائے گااور اگر کسی نے گاڑی لانے کی کوشش کی تو مالکان اپنی گاڑیوں کے خود ذمہ دارہوں گے پہیہ جام کو کامیاب بنانے کیلئے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز مکمل طورپر متحد ہے کابل ریور نوشہرہ کلاں اور جی ٹی روڈ شوبراچوک اور خیرآباد اور پبی کے مقامات پر احتجاجی دھرنے دیں گے اور روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھیں گے اور کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں تک نہیں جانے دیں گے تیل کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ۔

(جاری ہے)

عالمی منڈی کے مطابق قیمتیں مقرر کی جائے ایف بی آر کا ایڈوانس انکم ٹیکس میں تین سالوں میں 300فیصد اضافہ ظلم وزیادتی ہے اس فیصلے کو واپس لیا جائے ملک میں گڈز ٹرانسپورٹرز پر 16فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ نامنظور اسی سیل ٹیکس کو تاجروں سے وصول کرنے کامطالبہ ملک بھر میں خصوصاً پنجاب اور سندھ میں مال بردار گاڑیوں کا اغواء ، لوٹ مار اور عملے پر تشدد کی روک تھام نیشنل ہائی وے کی طرف سے کانٹوں کی آڑ میں نہ ختم ہونے والا سلسلہ موٹروے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری جرمانوں اور ٹھیکیداری نظام کو ختم کرنا کسٹم اور ایکسائز حکام کی خود ساختہ قانون اور لوٹ مار رشوت گری اور لاقانونیت کی روک تھام افغانستان کی گاڑیوں کا لوکل مارکیٹ میں تجارت میں عمل دخل بند کیاجائے ٹریفک پولیس کا بھاری جرمانے کرنے اور ناجائز تنگ کرنا اور ڈرائیوروں پر تشدد ہرصوبے اور ضلع میں ٹرک سٹینڈ کیلئے زمین الاٹ کی جائے خیبرپختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے روٹ پرمٹ فیس باقی صوبوں کی نسبت تین گنا زیادہ ہے اور ماہانہ لیٹ جرمانہ باقی صوبوں سے بھی دگنا ہے اسے باقی صوبے کے برابر لایا جائے فٹنس سرٹیفکیٹ فیس میں سو فیصد اضافہ نا منظور پشاور رنگ روڈ پر گن پوائنٹ پر تین مقامات پر ظالمانہ ٹیکس کا نفاذ نامنظور ادنی معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی تین روپے ٹن ہے اور وصولی 15روپے ٹن سے زیادہ ہورہی ہے صوبائی حکومت فوری طورپر اسکا نوٹس لے ٹی ایم اے ٹیکس ادنی معدنیات پر تین سو گنا زیادہ لیاجارہا ہے ٹھیکیداروں کے ظلم سے نجات دلایا جائے قومی شاہراہوں پر شیڈول 5کے اوزان نامنظور ان خیالات کااظہار صوبائی صدرذاکرحیات خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ ، ایف بی آر کا ایڈوانس انکم ٹیکس میں تین سو فیصد اضافہ سمیت دیگر مطالبات تسلیم ہونے کیلئے حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دے دیا اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم مجبورا ملک بھر میں احتجاج کریں گے کیونکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ تیسری درجے کے شہری کاسلوک ہورہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ملک کی سب سے زیادہ ریونیو جس کاروبار سے حاصل ہوتا ہے اسی کاروبار کرنے والوں کو زیادہ دبایا جارہا ہے اگر حکومت نے چار فروری تک ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو گڈز ٹرانسپورٹرز ایک بار پھر اپنا کاروبار بند کرکے غیرمعینہ مدت تک بند کرکے پہیہ جام کرے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ٹرانسپورٹرز ادا کررہے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹرانسپورٹرز کو قصداً معاشی طورپر مفلوج کیاجارہا ہے انہوں نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ایف بی آر کا ایڈوانس انکم ٹیکس تین سال میں تین سو فیصد اضافہ، ملک بھرمیں گڈز ٹرانسپورٹرزپر سیلز ٹیکس کا نفاذنامنظور کرکے اسی سیل ٹیکس کو تاجروں سے وصول کرنے کامطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں مال بردار گاڑیوں کا اغواء لوٹ مار اور گاڑی کے ڈرائیوروکنڈیکٹرز پر تشدد کیاجاتا ہے اور تو اور نیشنل ہائی وے کی طرف سے کانٹوں پر وزن کی آڑ میں جو ظلم اور زیادتی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے اوپر سے موٹروے پولیس ، ٹریفک پولیس کا بھاری جرمانوں کے ذریعے ڈرائیوروں کو تنگ کررہی ہے جبکہ اور تو اور ٹریفک پولیس ڈرائیور حضرات پر تشدد بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پختون خوا محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے روٹ پرمٹ کی جوفیس مقرر کی گئی ہے وہ باقی تین صوبوں سے تین گنا زیادہ ہے جبکہ ماہانہ تاخیری جرمانہ باقی صوبوں سے دگنا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ خیبرپختونخوا محکمہ ٹرانسپورٹ انکو باقی صوبوں کے برابر لائیں جبکہ پشاور رینگ روڈ پر تین مقامات پر گن پوائنٹ کے ذریعے ظالمانہ ٹیکس وصول کیاجارہا ہے اور تو اور افغانستان کی گاڑیوں کا لوکل مارکیٹ میں تجارت میں عمل دخل بند کیاجائے اور افغانستان کی تمام گڈز ٹرانسپورٹ کو طورخم تک محدود کیاجائے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے چار فروری تک ہمارے مطالبات منظور نہ کئے تو گڈز ٹرانسپورٹر اپنا کاروبار بند کرکے غیرمعینہ مدت تک پہیہ جام کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :