پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی اداروں لا ترمیمی قانون منظور کرلیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 20:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) پنجاب اسمبلی نے بلدیاتی اداروں کے آرڈیننس کو قانونی کی صورت میں منظور کرلیا ہے ، یہ ااردیننس پہلے ہی نافذ ہے اور اب اسے اسمبلی میں بھی منظور کرلیا گیا ہے تاہم اوزیشن نے اس مسودہ قانون پربحث میں حصہ لینے کی بجائے واک آؤٹ کیا ، اپوزیشن نے سپیکر سے تحریری درخواست کی تھی کہ اس مسودہ قانون پر تین روز کیلئے بحث موخر کر دی جائے تاکہ اپوزیشن بھر پور تیاری کے ساتھ اس بحث میں حصہ لے سکے ، اپوزیشن کی تجویز اوردرخواست مسترد کرتے ہوئے وزئر قانون نے کہا کہ اپوزیشن اس بل پر اعتراجات اٹھائے ہم اس کے ایک ایک نکتے کا جواب دیں گے ، وزیر قانون نے کہا کہ اپوزیشن بحث نہیں کرناچاہتی بلکہ صرف سیاست کرنا چاہتی ہے ، اس کے پاس دلیل نہیں ہے بلکہ سڑکوں پر غل غپاہ ہی کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ جن مخصوص نشستوں پر جماعتی بنیادون پر الیکشن کرانا ممکن نہیں ان پر انتخاب قومی اور صو بائی اسمبلیوں میں سیاسی جماعتوں جماعتوں کی نمائندگی کے تناسب کا فارمولہ اختیار کیا جئے گا جبکہ صوبہ کی بر پختونخوا میں بھی یہی طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔