افغانستان : 25 طالبان نے ہتھیا ر ڈال دیئے

جمعرات 4 فروری 2016 19:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) افغانستان میں پچیس طالبان نے لڑائی سے دستبردار ہوکر ہتھیار ڈال دیئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان احمد ناوید فروقان نے بتایا کہ صوبہ بدخشاں کے ضلع نیشکان میں شیخ جمال کی قیادت میں برسر پیکار پچیس طالبان نے لڑائی سے دستبردار ہوکر ہتھیار فورسز کے حوالے کردیئے جبکہ انہوں نے آئندہ معمول کی زندگی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے