شمالی کوریا کا میزائل مار گرایا جائیگا ، جنوبی کوریا کا انتباہ

جمعرات 4 فروری 2016 19:28

سئیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) جنوبی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا تو اسے مار گرایا جائیگا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج شمالی کوریا کے میزائل اس کا ملبہ جو ہماری سرحدی حدود میں گرا مار گرانے کیلئے دفاعی تیاری کو مضبوط کررہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل مار گرانا جنوبی کوریا کا سیلف ڈیفنس حقوق کی مشق ہے جبکہ ہماری فوج مناسب اقدامات کرے گی