آئی سی سی اجلاس : کرکٹ کے 3بڑوں کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 4 فروری 2016 19:25

آئی سی سی اجلاس : کرکٹ کے 3بڑوں کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) آئی سی سی نے کرکٹ کے 3بڑوں کی اجارہ داری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ چیئرمین آزاد اور خود مختار ہوگا ، انتخاب خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا ، سری لنکا کی رکنیت بحال کردی گئی ہے ،۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں کرکٹ کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے جس میں بگ تھری کے خاتمے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کیلئے آسٹریلیا ، بھارت اور انگلینڈ کی مستقل رکنیت ختم کی جائے گی جس کے مطابق سال 2014 میں کی گئی اس ترمیم کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس آئین کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جس کی وجہ سے کرکٹ کے زیادہ تر اختیارات بھارت ،آسٹریلیا اور انگلینڈ کو حاصل ہو گئے تھے۔

دوبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ آئی سی سی چئیرمین کی تقرری بھی خفیہ رائے شماری سے کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ کی جون 2016ء میں ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا اور آئین کو نئے سرے سے مرتب کیا جائے گا جس کے بعد چیئرمین کے عہدے کو آزاد اور خود مختار رکھا جائے گا اور اس کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا آئی سی سی کے ممبر ممالک کو آڈٹ رپورٹ سالانہ بنیادوں پر دینا ہوگیآئی سی سی کی گورننس کو شفاف انداز میں چلانا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ بگ تھری کے قیام سے ہی بہت سے ممالک نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جسے اب ختم کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :