کراچی ، جعلی سونا بیچنے والے گروہ کے دو ملزمان گرفتار ، جعلی سونے کے 417 بسکٹ برآمد

جمعرات 4 فروری 2016 19:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جعلی سونا بیچنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے جعلی سونے کے 417 بسکٹ برآمد کرلئے۔ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں جعل ساز ملزمان کا ایک گروہ لوگوں کو اصلی سونے کا ایک بسکٹ دکھا کر جعلی سونا فراہم کرتا تھا۔

(جاری ہے)

ایک خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے شاہ فیصل کالونی بلاک دو کے عید گاہ گراؤنڈ میں چھاپہ مارا جہان سے دو ملزمان ظفر علی اور منظور احمد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے جعلی سونے کے 417 بسکٹ برآمد ہوئے۔ ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں جو اس سے پہلے بھی کئی لوگوں کے فراڈ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :