مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،میاں کامران سیف

بھارتی ریاستی دہشت گردی پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے ،احسان جٹ

جمعرات 4 فروری 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وں و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف ،عمران فیاض، چودھری احسان جٹ نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پاکستانی حکمرانوں کی بھارت سے یکطرفہ دوستی کا نتیجہ ہے ۔

کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ نہیں رہ سکتا خونی لکیر جلد ٹوٹ جائے گی،مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں، مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔پاکستانی قوم کشمیری حریت پسند قیادت اور مظلوم مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتی ہے اور انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان انڈیا کے ساتھ کسی صورت رہنے کو تیار نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیروں کو حق ہے جسے ان سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔

تمام پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیریوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اوروہ وقت زیادہ دور نہیں جب کشمیر بھارت سے آزاد ہوکر رہے گا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملد رآمد کروائے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلوائے کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے پرانا مسئلہ ہے جسے اب حل ہوجانا چاہیے۔ ہمیں آج کے دن عہد کر نا چاہیے کہ پاکستان کی شہ رگ کو آزاد کروا نے اور تکمیل پاکستان کے اُدھورے خواب کو پورا کر نے کیلئے ہم سب کو ملکرمخلصانہ کردار ادا کریں گے کیونکہ کشمیری عوام نے لاکھوں گردنیں آزادی کے نام پر کٹوا دی ہیں آزادی یا موت سے ہٹ کر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا ۔

متعلقہ عنوان :