پاکستان آمرانہ طرزحکومت کیلئے نہیں بنایاگیا ، اشرف بھٹی

حکمران خودکوکنٹرول کریں ، کسی بیگناہ شہری کاقتل برداشت نہیں کیا جاسکتا،پی پی رہنماء

جمعرات 4 فروری 2016 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اقتداربچانے کیلئے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی گئی ۔ ضدی حکمران من مانی کیلئے خونریزی پراترآتے ہیں۔پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وفاقی حکومت اہلکاروں کی زندگیاں داؤپرلگادیں۔قیدوبنداوربارود سے اس تحریک کاراستہ نہیں روکا جاسکتا ،پی آئی اے کی نجکاری کومستردکرتے ہیں۔

حکمران یادرکھیں پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے مزدوروں اورہنرمندوں کاتنہا نہ سمجھاجائے۔ پاکستان آمرانہ طرزحکومت کیلئے نہیں بنایاگیا،نوازشریف سے لاہوراورکراچی میں مارے جانیوالے بیگناہوں کے خون کی ایک ایک بوند کاحساب ضرورلیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ احتجاج سے روکنے کیلئے ریاست کاشہریوں پر تشدد کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت پی آئی اے سٹاف کاچارٹرآف ڈیمانڈ فوری تسلیم اوراسیران کورہا کرے۔انہوں نے کہا کہ حکمران خودکوکنٹرو ل کریں ، سرکاری اداروں کے اہلکارہوں یاعام شہری کسی بیگناہ کاقتل برداشت نہیں کیا جاسکتا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کوٹیسٹ کیس بناتے ہوئے ایف آئی آرمیں نامزد ملزمان کیخلاف دہشت گردی عدالت میں سماعت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جہاں انصاف بروقت ملتا ہے وہاں لوگ انتقام کی بندگلی میں نہیں جاتے ۔

وفاقی حکومت کراچی میں مظاہرے کے دوران قتل ہونیوالے پی آئی اے اہلکاروں کے ورثاء کی بھرپورمالی مددکرے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت قومی اداروں کی متنازعہ نجکاری کیخلاف سراپا احتجاج مظاہرین کومزید مشتعل کرنے کی بجائے حکومت فوری طورپران کے تحفظات دور کرے ۔شہریوں کے گھروں سے جنازے اٹھ رہے ہیں ، حکمرانوں کو ڈینگیں مارتے ہوئے شرم تک نہیں آتی ۔

متعلقہ عنوان :